گوئٹے مالا :منشیات فروش گروہوں کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

گوئٹے مالا :منشیات فروش گروہوں کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

گوئٹے مالا سٹی (اے ایف پی) گوئٹے مالا نے منشیات فروش گروہوں کے تشدد سے متاثرہ مشرقی علاقوں میں 30 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے ۔

 یہ فیصلہ ایک ہفتہ قبل رکن پارلیمنٹ اور تین پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد کیا گیا۔ حکومتی حکم نامے کے تحت زاکاپا اور ایزابال کے علاقوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور سکیورٹی فورسز کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اہلکاروں کو وارنٹ کے بغیر گھروں میں داخلے ، گرفتاریاں اور ہجوم منتشر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...