دبئی میں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
دبئی (آن لائن)دبئی پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لالچ دے کر لوگوں کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلواتے تھے اور انہیں فراڈ کے لیے استعمال کرتے تھے ۔دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رقم کے عوض اپنا بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والٹ کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کی اجازت دینا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments