امریکا کا بیرون ملک ڈیٹا سینٹرز میں چینی کمپنیوں کی رسائی روکنے کیلئے نیا ضابطہ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ تجارت نے چینی کمپنیوں کو دیگر ممالک میں قائم ڈیٹا سنٹرز کے ذریعے جدید امریکی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس استعمال کرنے سے روکنے کے لیے نیا ضابطہ جاری کر دیا۔
نئے ضابطے کا مقصد امریکی ساختہ جدید اے آئی چپس تک چینی کمپنیوں کی بالواسطہ رسائی روکنا ہے ۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاسوسی سکینڈل کے باعث چند روز قبل این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کو عہدہ چھوڑنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین کو اپنی کمپنی کی ٹیکنالوجی تک رسائی دلانے میں مدد فراہم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments