ہانگ کانگ :اے آئی سے چہرے شناخت کرنے والا نگرانی کا نظام فعال
ہانگ کانگ (اے ایف پی) ہانگ کانگ میں قومی سلامتی اور جرائم کی روک تھام کے نام پر عوامی مقامات کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس چہرے شناخت کرنے والا نظام فعال کردیا گیا۔
اسمارٹ ویو نامی منصوبے کے تحت نصب کیمروں میں اب مشتبہ افراد کی شناخت، ہجوم کی نگرانی اور گاڑیوں کے نمبر پڑھنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔ 2024سے اب تک شہر میں 5 ہزار نگرانی کے کیمرے نصب کیے گئے ، جن کی مدد سے 2 ہزار 200 مقدمات حل،2 ہزار 800 سے زائد گرفتاریاں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments