سوڈانی فوج کا ڈرون حملہ، فٹبال کھیلتے 4 بچوں سمیت 15جاں بحق
خرطوم (اے ایف پی)سوڈان کی مغربی ریاست کردفان میں فوج کے ڈرون حملے میں فٹبال کھیلنے والے چار بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ابو قلب گاؤں پر دو مرتبہ ڈرون حملہ کیا گیا۔ پہلے حملے میں فٹبال کھیلتے بچے نشانہ بنے ، دوسرے حملے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی۔سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 2 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments