فرانس :ڈاک سروس پر سائبر حملہ 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ڈیٹا متاثر
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی قومی ڈاک سروس لا پوسٹ کے ڈیجیٹل ذیلی ادارے میلِوا پر سائبر حملے کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے ادارے کے نظام تک رسائی حاصل کرکے صارفین کی معلومات کو نشانہ بنایا۔ متاثرہ ادارہ ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے اور بڑی تعداد میں شہری اس کی سہولتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments