مقبوضہ کشمیر:ریاستی دہشتگردی جعلی مقابلے میں 2نوجوان شہید
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی میں ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے لارو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران لطیف بٹ اور عمر کو شہید کیا۔ دونوں نوجوان تحریک آزادی سے وابستہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments