انڈونیشیا کے صدر کی جنگلاتی آگ سے آلودگی پر ہمسایہ ممالک سے معذرت

انڈونیشیا کے صدر کی جنگلاتی آگ سے  آلودگی پر ہمسایہ ممالک سے معذرت

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے باعث زہریلا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پھیلنے پر دونوں ہمسایہ ممالک سے معذرت کرلی۔

آگ سے انڈونیشیا کے جزائر بورنیو، سماٹرا اور پاپوا میں لاکھوں ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ،فضائی آلودگی سے لاکھوں افراد کی صحت متاثر ہوئی۔ آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب میں صدر پرابوو نے کہا کہ آگ ان کے ملک کی غلطی نہیں، تاہم اگر اس سے ملائیشیا اور سنگاپور کے شہریوں کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...