یورپی عدالت کا جانوروں کو پنجروں میں رکھنے پر پابندی کا حکم

یورپی عدالت کا جانوروں کو  پنجروں میں رکھنے پر پابندی کا حکم

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین کی عدالت نے بدھ کو یورپی کمیشن کو فارموں میں جانوروں کو پنجروں میں رکھنے پر پابندی کے منصوبے کے لیے نئی مدت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کمیشن عوامی درخواست پر مناسب پیش رفت کرنے میں ناکام رہا۔ کمیشن نے 2021 میں 2023 کے اختتام تک مرغیوں، خرگوشوں اور مادہ خنزیروں سمیت دیگر جانوروں کو پنجروں میں پالنے پر پابندی کی قانون سازی کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس پر عمل نہیں کیا۔ لکسمبرگ میں قائم یورپی یونین کی جنرل کورٹ نے جانوروں کے حقوق کے کارکنوں کے حق میں فیصلہ سنایا۔ 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...