کوپ 31موسمیاتی کانفرنس کی ناکامی تشویشناک ہے ـ:پوپ
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ترکیہ میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے بغیر کسی معاہدے کے اختتام کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی بحران لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے ۔
ویٹیکن میں ہفتہ وار خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی شدت کے واقعات میں اضافے کے باوجود عالمی برادری موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے واضح وعدے کرنے میں ناکام رہی، پوپ نے کہا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے ممالک کو مشترکہ ذمہ داری، باہمی تعاون اور معاشی و سماجی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ کوپ 31 مذاکرات اتوار کو فوسل فیول، موسمیاتی مالی معاونت، سائنسی تحقیق اور کاربن کے اخراج میں کمی کی ٹیکنالوجی پر اتفاق نہ ہونے کے باعث ختم ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments