وفاقی جج کو قتل کرنے کی دھمکی؛ امریکی شہری کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کی ایک عدالت نے "وفاقی جج کو کیسے قتل کیا جائے "کے عنوان سے ایک کتابچہ تحریر اور تقسیم کرنے کے جرم میں ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج کیرن شرائر نے 73 سالہ رابرٹ ایورز کو دھمکی آمیز مراسلے بھیجنے کے دو الزامات اور ایک امریکی ڈسٹرکٹ جج کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے ایک الزام میں مجرم قرار دیا۔ اس سے قبل 2019 میں بھی انہیں مینیسوٹا کے ایک وفاقی جج کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے جرم میں سزا سنائی جا چکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments