اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

ٹول ٹیکس‘ چوتھا اضافہ

حکومت نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جو یکم اپریل (عید کے روز) سے نافذ العمل ہو گا۔ شاہراہوں پر کار سے 70 روپے اور ویگن سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے ٹول چارجز 850 سے 5750 روپے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ رواں برس ٹول ٹیکس میں یہ دوسرا جبکہ رواں مالی سال کے دوران چوتھا اضافہ ہے۔ پہلے کبھی سال‘ دو سال بعد ٹول ٹیکسوں میں اضافہ ہوتا تھا‘ اب ہر تیسرے چوتھے مہینے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ٹول ٹیکس میں اضافے کے اثرات مہنگائی میں اضافے کی صورت میں سامنے آنا یقینی ہیں۔ اس طرح نہ صرف ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے اخراجات بڑھ جائیں گے بلکہ مسافر گاڑیوں کے کرایوں پر بھی اس کا اثر پڑے گا جبکہ باربرداری کے اخراجات میں اضافے کی صورت میں گرانی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی‘ اب ٹول ٹیکسوں میں اضافہ کر کے مسافروں کے لیے مہنگائی کا ایک اور در کھول دیا گیا ہے۔ محض عوام پر بوجھ بڑھاتے رہنے کی حکومتی پالیسی کو تبدیل کر کے اب عوامی پیسے کے بدلے عوام کو سہولتوں پہنچانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00