فلم ’’رن مرید ‘‘کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام

فلم ’’رن مرید ‘‘کی کامیابی پر تقریب کا اہتمام

فلم ’’رن مرید ‘‘کے فنکاروں نے فلم کی کامیابی کی خوشی میں گزشتہ روزکیپٹل سینمامیں کیک کاٹا۔تقریب میں فلم کے آرٹسٹوں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگرافرا د نے بھی شرکت کی

لاہور(کلچرل رپورٹر )جن میں اداکار ہ مدھو،ساجن عباس ،آصف اقبا ل ،ظفر ی خان،عارف گل ،کومل ناز،امبرڈا،ہدایتکارامداد ملک، پروڈیوسرظفراقبال اوردیگرشامل تھے اس موقع پر روزنامہ دنیاسے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ مدھونے بتایا کہ انکی فلم کوشائقین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اورفلم کی کامیابی کی خوشی میں انہو ں نے تقریب کااہتمام کیاہے ۔انکاکہناتھاکہ وہ فلم بینوں کی بے حد مشکورہیں جن کی وجہ سے فلم کامیاب ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں