فلم ’’شمو ٹانگے والی‘‘ عیدالفطر پر سرائیکی زبان میں نمائش پذیر ہوگی

 فلم ’’شمو ٹانگے والی‘‘ عیدالفطر پر  سرائیکی زبان میں نمائش پذیر ہوگی

اداکارہ مدھوکی فلم شمو ٹانگے والی عید الفطرکے موقع پرملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب...

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ مدھوکی فلم شمو ٹانگے والی عید الفطرکے موقع پرملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سرائیکی زبان میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس کے فلمساز سنی بلال اور ہدایتکارملک امداد حسین ہیں۔بتایاگیاہے کہ فلمسازکاملتان کے ریکس سینما سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ دیگر شہروں کے سینما مالکان سے بات چیت جاری ہے ۔ مدھونے بتایاکہ شمو ٹانگے والی کے مصنف ڈاکٹر اجمل ملک،نغمہ نگار الطاف باجوہ اورموسیقار طافو ہیں ۔ کاسٹ میں مدھوکے علاوہ روہی دی رانی،نوید،ولی بخاری،سلطان بلا،جاناں ٹنڈ،مہر اختر ،سلیم حسن اور سرائیکی وسیب کے دیگر معروف فنکار شامل ہیں۔ مدھوکاکہناتھاکہ مذکورہ فلم عیدکے بعدپنجابی زبان میں بھی ریلیزکی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں