اداکارہ صائم علی بخارمیں مبتلا فلم’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ کینسل

اداکارہ صائم علی بخارمیں مبتلا فلم’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ کینسل

اداکارہ صائم علی ان دنوں علیل ہیں انہیں بخار اورآنکھ میں سوجن ہے ،جس کیوجہ سے ڈاکٹروں نے ان کوکچھ دن بیڈریسٹ کا مشورہ دیاہے،

لاہور(این این آئی)اداکارہ صائم علی ان دنوں علیل ہیں انہیں بخار اورآنکھ میں سوجن ہے ،جس کیوجہ سے ڈاکٹروں نے ان کوکچھ دن بیڈریسٹ کا مشورہ دیاہے، اداکارہ صائم علی کے فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کینسل کردی گئی۔ فلم میں صائم علی،سحرملک اورصفدرماہی مرکزی کردارادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں راحیلہ آغا،دردانہ رحمن، مہر اختر خان ، باسو چودھر ی ،اچھی خان، جاوید عالم، جاوید چودھری و دیگرفنکاربھی شامل ہیں، جدیدترین ٹیکنالوجی سے تیارکی جانیوالی فلم بیرون ملک بھی ریلیزکی جائیگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں