کامیابیوں کیساتھ اپنے کام کا معیاربھی بلند کیا:فردوس جمال

 کامیابیوں کیساتھ اپنے کام کا  معیاربھی بلند کیا:فردوس جمال

سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ کامیابیوں کے ساتھ اپنے کام کا معیاربھی بلند کیا اور یہ بھی خوداحتسابی کی ایک شکل ہے

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا کہ کامیابیوں کے ساتھ اپنے کام کا معیاربھی بلند کیا اور یہ بھی خوداحتسابی کی ایک شکل ہے ،سینئر ہونے کے ناطے ہمیشہ اصلاح پر مبنی بات کرتا ہوں اور جو سیکھنا چاہتے ہیں وہ اسے اپنے پلے باندھ لیتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں فردوس نے کہا کہ انسان کوکامیابی اور ناکامی دونوں صورتوں میں اپنا احتساب کرنا چاہیے ،ہم نے بھی یہیں آکر سیکھا ہے لیکن دل و جان سے سیکھا ہے اور خدا کی ذات نے اس کا ثمر بھی عطا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں