طارق ٹیڈی کو 2بچوں کا خرچہ 34ہزار روپے ماہانہ باقاعدگی سے اداکرنیکاحکم
فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو 2 بچوں کا خرچہ 34 ہزار روپے ماہانہ باقاعدگی سے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔
لاہور(عدالتی رپورٹر)تفصیلات مطابق جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،جس نے درخواست میں موقف اپنایاتھاکہ طارق ٹیڈی بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔