آرنلڈ کا اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر روسی کمپنی پر مقدمہ

آرنلڈ کا اپنا ہم شکل روبوٹ  بنانے پر روسی کمپنی پر مقدمہ

ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روسی روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روسی روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔ اداکار نے 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے ، شوازینگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے ۔روبوٹ شوازینگر کا صرف ہمشکل ہی نہیں بلکہ اس کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے ۔ مقدمے میں شوازینگر نے کہا کہ کمپنی کو ان کا ہم شکل روبوٹ استعمال کرنے سے روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں