منال خان نے قرنطینہ میں آن لائن کوکنگ کلاسز کاآغاز کردیا

منال خان نے قرنطینہ میں آن لائن کوکنگ کلاسز کاآغاز کردیا

بچپن سے کھانا پکانے میں دلچسپی رہی ہے ،چاہتی ہوں ہرلڑکی خو د کھاناپکائے :اداکارہ

لاہور (لیڈی رپورٹر سے) گھر میں قرنطینہ کرنے والی اداکارہ منال خان نے آن لائن کوکنگ کلاسز شروع کردیں،انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ برگر تیار کر رہی ہیں ۔ منال خان نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ کھائیں، پیئں اورقوت مدافعت بڑھائیں ، کچن میں اٹھتی خوشبو اس بات کی عکاس ہوتی ہے کہ گھر کی لڑکیاں کتنی سلیقہ شعار ہیں اور انکے ہاتھ میں کتنی لذت ہے ۔منال خان کا کہنا تھاکہ بچپن سے کھانا پکانے میں دلچسپی رہی ہے اور میں یہی چاہتی ہوں ہرلڑکی خود کھانا پکائے ،مجھے بہت ساری لڑکیاں فالو کررہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں