کورونا سے بچاؤ ، احسن خان نے کلام پڑھ کر سنا دیا
اداکار احسن خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شاعرانہ انداز اپنا لیا ،کہتے ہیں
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )شاید لوگوں کو کوئی زبان ،کوئی انداز بھا جائے اور وہ اپنی اصلاح کر لیں، احسن خان نے کورونا کے پیش نظر پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں کلام پیش کیا ہے ۔احسن خان نے پنجابی میں کلام پڑھا اٹھ بندیا ڈا مصلیٰ تے راضی کر لے اپنا اللہ ، احسن خان کا کہنا ہے کہ اس کلام میں نہ صرف اللہ کو راضی کرنے کا پیغام دیا جا رہا ہے بلکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دل کا صاف ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔احسن خان نے بتایا کہ صدیوں قبل لکھا گیا یہ کلام آج کی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے ۔