دپیکا پڈوکون نے موسیقی کو زندگی کی اہم ضرورت قرار دیدیا
موسیقی اور رقص کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ و بے معنی ہوگی:اداکارہ
ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے زندگی میں موسیقی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے اپنے پیانو کی تصویربھی شیئر کی اور اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ۔اداکارہ کا کہناتھاکہ موسیقی زندگی کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے، موسیقی اور رقص کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ و بے معنی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں پیانو بجانا سیکھنے والی دپیکا پڈوکون نے بہترین میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کو بتایا کہ اُن کا گلوکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔