سونیا حسین کی چپ چاپ مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی تلقین

سونیا حسین کی چپ چاپ مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی تلقین

میں نے اپنا کام کرلیا ، اب آپ کو اپنا حق ادا کرنا ہے ،اداکارہ کا سوشل میڈیا پرپیغام

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(لیڈی رپورٹرسے ) اداکارہ سونیا حسین نے مستحق لوگوں کی مدد کرنے کیلئے راشن بیگز تیار کرلئے ،انہوں نے سوشل میڈیا پر راشن بیگز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ وقت صاحبِ استطاعت لوگوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ حقدار لوگوں کی مدد کریں ،راشن تقسیم کرتے وقت اِس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کی عزت نفس آپ کی وجہ سے مجروح نہ ہو، آپ یہ کام چُپ چاپ بھی کرسکتے ہیں،یہ موجودہ حالات میں چھائی مایوسی ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، میں نے اپنا کام کرلیا ہے اب آپ کو بھی اپنا حق ادا کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں