کینسر کا علاج ،نادیہ جمیل نے اپنے سر کے بال منڈوا لئے
بال کمزور ہوگئے تھے ، بڑے پیار سے شیمپو کرکے منڈوالے ہیں :اداکارہ
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے انہیں منڈوا لیا اور انہوں نے بالوں کو منڈوانے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔نادیہ جمیل نے 3اپریل کو سوشل میڈیا پربتایا تھا کہ ان کا بریسٹ کینسر پہلی سٹیج پرہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے ، 6 اپریل کوانہوں نے بتایا تھا کہ ان کا ابتدائی چھوٹا آپریشن کردیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں کیموتھراپی کے ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا ۔نادیہ جمیل علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں ،گزشتہ روز انہوں نے بتایاکہ کینسر کے علاج کے دوران ان کے بال کمزور ہوچکے تھے اور وہ جھڑنے لگے تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے انہیں آخری بار بڑے پیار سے شیمپو سے دھونے کے بعد منڈوا لیاہے ۔