نصرت فتح علی کو خراج عقیدت ،مہک علی کا نیا گانا ریلیز

نصرت فتح علی کو خراج عقیدت ،مہک علی کا نیا گانا ریلیز

’’جانی دور گئے ‘‘ کی سوشل میڈیا پر پذیرائی ،نصرت فتح علی سے بہت کچھ سیکھا:گلوکارہ

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )گلوکارہ مہک علی نے لیجنڈ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنا نیا گانا ’’جانی دور گئے ‘‘ ریلیز کردیا ،جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔مہک علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں استاد نصرت فتح علی خان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں ، وہ میرے فیورٹ ہیں اور میرے استاد کادرجہ رکھتے ہیں ،ان کی گائیکی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اورانہیں روحانی طور پر اپنا استاد مانتی ہوں ۔مہک علی نے کہا کورونا وائرس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے ،لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنا کر اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں