سینئر اداکارائیں سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار

سینئر اداکارائیں سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کورونا وائرس کا شکار

دونوں اپنے گھروں پر آئسو لیشن میں چلی گئیں ،اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) دوسینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اوراپنے گھروں پر آئسو لیشن میں چلی گئی ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند روز سے خراب تھی جس پر دونوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جومثبت نکل آیا ،سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد کرائے جائیں گے ۔ ساتھی فنکاروں نے دونوں سینئر اداکاراؤں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ساتھی فنکاروں نے مداحوں سے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں