شہروزاور صدف کی شادی ،مبارکباد کے بجائے تنقیدملنے لگی
اداکارنے خزانہ چھوڑکر کچراپکڑ لیا:صارف ،صدف کنول کو آستین کا سانپ کہہ دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی تو کرلی لیکن انہیں مبارکباد کے بجائے ہرطرف سے تنقید ہی مل رہی ہے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔شہروز سبزواری نے پہلی بیوی سائرہ یوسف کو طلاق دی تو اس کی وجہ صدف کنول کوقرار دیاجانے لگا تھاتاہم دونوں نے اس کی تردید کی اور گزشتہ روز جب انہوں نے شادی کر کے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو تنقیدکا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ایک صارف نے صدف کنول کو آستین کا سانپ کہا تو دوسرے نے کہا شہروزنے خزانہ چھوڑ کر کچراپکڑ لیا۔