ملائکہ کی طرف سے مجلس عزاکا اہتمام فضائل اہل بیت بیان کئے گئے

ملائکہ کی طرف سے مجلس عزاکا اہتمام فضائل اہل بیت بیان کئے گئے

اداکارہ ملائکہ کے گھر میں گزشتہ روز مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ،جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )مجلس میں فضائل اہل بیت پر روشنی ڈالی گئی اورذاکرہ فروا بتول نے واقعہ کربلا بیان کیا تو سننے والوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے ہونے والی مجلس عزا میں اداکارہ خوشبو، نادیہ علی، آفرین پری ، ہنی شہزادی اور عابدہ عثمانی سمیت شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔مجلس کے اختتام پر زیارت ذوالجناح اور شبیہہ علم بھی برآمد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں