ایران کااقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی اماراتی امیدوار لانا نسیبہ پر ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبہ آگے بڑھانے کا الزام
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے متحدہ عرب امارات کی امیدوار لانا نسیبہ پر گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے ۔
ایکس پر اپنے پیغام میں قالیباف نے ان کی امیدواری کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین منصب پر قبضے کی کوشش قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد غزہ میں تباہی اور نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے ۔ انہوں نے لانا نسیبہ کے سابقہ بیانات پر بھی تنقید کی۔ متحدہ عرب امارات نے تین روز قبل وزارت خارجہ میں سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری لانا نسیبہ کو انتونیو گوتیرس کے جانشین کے طور پر نامزد کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments