چاہتے ہیں ایران امریکہ کشیدگی کاجلد خاتمہ ہو، قیصر احمد شیخ
خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال پرپاکستان کوگہری تشویش، وفاقی وزیر
چنیوٹ (آن لائن)وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے ایران، امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کا جلد خاتمہ ہو۔ چنیوٹ میں میڈیکل کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک مشکلات سے دوچار ہیں، جنگ اور کشیدگی کے اثرات معیشت، تجارت اور عوامی زندگی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات، بالخصوص مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ پوری امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان اس حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے اور مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے ہر ممکن ذمہ داری پوری کریگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ خواہش ہے کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ اور جنگ سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments