بہتر دماغی صحت کیلئے روزانہ 8875قدم چلنے کا مشورہ
لاہو ر(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 8 ہزار 875 قدم چلنے سے دماغی صحت میں بہتری کا امکان ہوتا ہے ۔
اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا، جو پہننے کے قابل جدید آلات کے ذریعے روزانہ چلنے والے قدموں کی تعداد ریکارڈ کرتے تھے ۔ اس سے محققین کو پتہ چلا جو افراد باقاعدگی سے پیدل چلتے تھے ، انہوں نے توجہ مرکوز کرنے ، یکسوئی برقرار رکھنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت جانچنے والے ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی دکھائی۔تحقیق کے نتائج کے مطابق روزانہ 8875 قدم چلنے والے افراد کی کارکردگی ان لوگوں کے تقریباً برابر تھی جو روزانہ 10 ہزار سے زیادہ قدم چلتے تھے ۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ روزانہ 8875لازمی چلا جائے اس سے دماغی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پرمضبوط اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments