کراچی بندرگاہ پر24گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن کارگو ہینڈل
درآمدی کارگو کا حجم 79ہزار 795، برآمدی کا64ہزار 740میٹرک ٹن ریکارڈ
کراچی (این این آئی)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 44 ہزار 535میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ اس میں 79 ہزار 795 میٹرک ٹن درآمدی جبکہ 64 ہزار 740 میٹرک ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ مدت میں 76 ہزار 153 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 24 ہزار 783 میٹرک ٹن بلک کارگو اور 24 ہزار میٹرک ٹن مائع کارگو ہینڈل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 13 ہزار 10 میٹرک ٹن کلنکر، 9 ہزار 896 میٹرک ٹن ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) اور ایک ہزار 877 میٹرک ٹن چاول کی بھی ترسیل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کراچی بندرگاہ پر 17 جہاز لنگرانداز رہے ، جبکہ 6 جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے ۔ اس دوران 8 جہاز بندرگاہ کی بیرونی حدود میں موجود تھے ۔کے پی ٹی کے مطابق 25 سے 26 اکتوبر کے دوران بندرگاہ پر بحری سرگرمیاں جاری رہنے کی توقع ہے ، جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں 33 جہازوں کی آمد اور 3 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔ ان جہازوں میں کنٹینر بردار، آئل ٹینکرز، کھاد بردار، کلنکر بردار، بلک کیریئرز اور عمومی مال بردار جہاز شامل ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کارگو کی مؤثر ہینڈلنگ، جہازوں کی آمدورفت میں ہم آہنگی اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت کی فراہمی کے ذریعے بندرگاہ کی عملی استعداد برقرار رکھی جارہی ہے ۔ کراچی بندرگاہ پاکستان کی درآمدی و برآمدی تجارت اور عالمی بحری رسدی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments