ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
فیصل آباد (بزنس ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے ۔
فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کیلئے 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت انٹرلوپ ہولڈنگز اور ترکیہ کی کمپنی ریلا گِدا مشترکہ طور پر جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کریں گی۔ پلانٹ میں پنیر، مکھن اور وہے پروٹین تیار کی جائے گی جس سے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن اور جدید پراسیسنگ کو فروغ ملے گا۔ نئے پلانٹ کی فعالیت سے سالانہ دودھ پراسیسنگ صلاحیت 180 ملین لیٹر تک پہنچ جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments