مشرق وسطیٰ جنگ، آئل ٹینکر جہازوں کے کرایوں میں تاریخی اضافہ

مشرق وسطیٰ جنگ، آئل ٹینکر جہازوں کے کرایوں میں تاریخی اضافہ

کراچی (بزنس ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث تیل کی سپلائی کرنیوالے جہازوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔

 جنگ سے پہلے آئل ٹینکر کا یومیہ کرایہ 20 سے 50 ہزار ڈالر تھا، جو بڑھ کر اب 2 لاکھ 54 ہزار ڈالر ہو گیا، تیل کی سپلائی کرنے والے جہازوں کے یومیہ کرایوں میں معمول کی سطح کے مقابلے میں 5 گنا سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے مشرقِ بعید تیل کی ترسیل کے کرائے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ، جہاں جنگی صورتحال کے باعث آئل ٹینکر کا یومیہ کرایہ 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچا۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق 2022 سے 2025 کے دوران آئل ٹینکرز کا یومیہ کرایہ 20 سے 50 ہزار ڈالر کے درمیان رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...