’’ارطغرل غازی ‘‘ کا دورہ پاکستان طے ،9اکتوبرکو آمد

’’ارطغرل غازی ‘‘ کا دورہ پاکستان طے ،9اکتوبرکو آمد

انگین آلتان کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں مداحوں سے ملاقات کرینگے :عائشہ سید

لاہور (نمائندہ دنیا) ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘کے مرکزی کردار انگین آلتان کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیاا ورسرکاری طور پر بھی اس کا اعلان کردیا گیا ہے ،وہ 3 روزہ دورے پر 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔ سکیل لرز انٹرنیشنل کی سی ای او عائشہ سید نے پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان کے دور ہ پاکستان کی تفصیلات بتائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انگین آلتان نے پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھری ہے اور وہ کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں 10ہزار سے زائد مداحوں سے ملاقات کرینگے اوران سے بات چیت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں