شبانہ بینجمن کی 25سال بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی

شبانہ بینجمن کی 25سال بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی

شوکے دوران گائیکی کا مظاہرہ ،آئندہ بھی گانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) گلوکارہ شبانہ بینجمن کی 25 سال بعدموسیقی کی دنیا میں واپسی ہو گئی ۔80کی دہائی میں بینجمن سسٹرز کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی تین بہنوں میں سے ایک شبانہ بینجمن نے 25 سال کے بعددوبارہ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روزایک شو کے دوران گائیکی کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئند ہ بھی گانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔شبانہ بینجمن کی موسیقی کی دنیا میں واپسی کی خبر سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان کو پرجوش الفاظ میں خوش آمدید کہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں