برائیوں میں اضافے کی وجہ لوگوں کی خاموشی:ثناجاوید

برائیوں میں اضافے کی وجہ لوگوں کی خاموشی:ثناجاوید

صحت مند معاشرے کیلئے ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے :اداکارہ

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ ثنا جاوید نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے میں برائیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ لوگوں کی خاموشی ہوتی ہے ۔انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ جب ہم معاشرے میں ہونیوالی زیادتیوں پر خاموش رہتے ہیں تو ان میں کمی ہونے کے بجائے اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے آواز بلند کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون تو ہرملک میں موجود ہوتاہے لیکن اس پر عملدرآمد کرانا بھی ضروری ہے تاکہ غلط کام کرنے والوں کا راستہ روکا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں