نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

نورا فتیحی نے ڈانسر کی نامناسب حرکت پر خاموشی توڑ دی

مراکشی نژاد کینیڈین ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی ڈانسر و کوریوگرافر ٹیرنس لیوس کی جانب سے ریئلٹی شو کے دوران نامناسب حرکت کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے واقعے کی وضاحت کردی

ممبئی(نیٹ نیوز)انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ٹیرنس لیوس کو شو کے دوران نورا فتیحی کے جسم پر بظاہر غیر ارادی طور پر نامناسب انداز میں ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی افراد نے ٹیرس لیوس پر نورا فتیحی کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق نورا فتیحی نے اپنے کمنٹ میں ٹیرس لیوس کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ بھی سوشل میڈیا پر بننے والے میمز اور تنقید سے پریشان نہیں ہوئے اور انہوں نے بہترین انداز میں ان کا ساتھ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں