میری کامیابیوں میں مرینہ کا بہت بڑا ہاتھ:ماہرہ خان

 میری کامیابیوں میں مرینہ کا بہت بڑا ہاتھ:ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے سینئراداکارہ مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں میں مرینہ خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے

کراچی(شوبز ڈیسک ) ماہرہ خان نے مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کیلئے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے ۔ ماہرہ خان نے لکھا ‘‘دنیا کیلئے مرینہ خان پاکستان کی سب سے پیاری خاتون ہیں، لیکن میرے لیے مرینہ میری اس انڈسٹری میں سب سے پہلی دوست ہیں۔’’ماہرہ خان نے لکھا مرینہ خان اور ان کے شوہر وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مجھے اس انڈسٹری میں ہونے کا احساس کروایا اور مجھے خوش آمدید کہا۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں لاشعوری طور پر مرینہ خان اور ان کے شوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔ جس طرح میں اپنے آپ کو لے کر چلتی ہوں یہ سب کچھ ان دنوں کی وجہ سے ہے جو میں نے مرینہ خان کے گھر پر گزارے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں