منشا پاشا لاہور پر بنائی جانیوالی بھارتی فلم سے ناخوش
اداکارہ منشاپاشا نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ لاہو ر کے خاص علاقے پر فلم بنائے
اسلام آباد (اے پی پی )انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ ہمارے معاشرے کا ایسا پہلو دکھا نے کی کوشش کرے جس کے بارے میں لوگ بات کرنا بھی مناسب نہیں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس خود اپنے ملک بارے اتنا مواد ہے کہ وہ اپنے اس پسندیدہ موضوع پر کافی فلمیں بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کافی عرصے سے لاہور کے اس علاقے پر فلم بنانے کی کوشش کررہی ہے جس کے وہ سخت خلاف ہیں اور بھارتی ہدایت کار سجنے لیلی بھنسالی کا یہ عمل اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے ۔