کنگنا کی مسلمان دشمنی ، افطار پارٹیوں پر پابندیوں کا مطالبہ
بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت نے مسلمان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ...
ممبئی (آئی این پی)رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کنگنا رناوت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹوئٹر پر درخواست کی پرائم منسٹر جی براہ مہربانی رمضان میں اجتماعات (افطار پارٹیوں) پر پابندی لگائی جائے ۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کنگنا نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ لیکن ٹویٹ کا سکرین شاٹ وائرل ہوگیا ۔