کورونا کی بگڑتی صورتحال، بھارتی اداکارملک چھوڑنے لگے

کورونا کی بگڑتی صورتحال، بھارتی اداکارملک چھوڑنے لگے

شاہ رخ کی اہلیہ اور بیٹا آریان نیویارک پہنچ گئے ، مداحوں نے بھگوڑا قرار دیدیا

ممبئی (این این آئی)بھارت میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں تاہم اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ گوری خان اور ان کا بیٹا آریان خان ممبئی سے امریکا کے شہر نیویارک کیلئے روانہ ہوئے ۔ ماں اور بیٹے کی ممبئی ایئرپورٹ پر امریکا روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اورسخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ’’بھاگو بھگوڑو بھاگو، اور ان کو آتا ہی کیا ہے چلو بھر پانی میں ڈوب مرو‘‘۔ایک صارف نے کہاکہ اب کبھی واپس نہ آنا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں