عارفہ صدیقی کی والدہ سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کا انتقال

عارفہ صدیقی کی والدہ سینئر  اداکارہ طلعت صدیقی کا انتقال

پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی دنیا سے رخصت ہوگئیں

لاہور (آئی این پی)اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔فریحہ پرویز نے فیس بک پر اداکارہ طلعت صدیقی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جو ان کے مختلف کرداروں کی ہیں۔ واضح رہے کہ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں دل نشین، حیدر سلطان اور کالیا شامل ہیں۔طلعت صدیقی نے ناصرف فلم نگری بلکہ ریڈیو اور پی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ان کی صاحبزادی عارفہ صدیقی بھی اداکارہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں