رات کو کورونا کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں:ہمایوں سعید

رات کو کورونا کے خاتمے کی  دعا کرتا ہوں:ہمایوں سعید

اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ رات میں امن قائم ہونے اور کورونا وبا کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں

کراچی (آئی این پی)ہمایوں سعید نے لیلتہ القدر کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ تمام بیماروں اور جو لوگ ہمیں اس دنیا سے چھوڑ کر چلے گئے ان سب کیلئے ،اپنے دوستوں، اہلخانہ اور سب کی صحت اور حفاظت کیلئے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالی اس مہربان رات کو ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے ۔ہمایوں سعید نے مداحوں سے درخواست کی کہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں