قاسم خان نے سشانت کی طرح خودکشی کی دھمکی دیدی

قاسم خان نے سشانت  کی طرح خودکشی کی دھمکی دیدی

اداکار قاسم خان نے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی طرح خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)حال ہی میں قاسم خان نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا۔قاسم خان کی سٹوری پر درج تھا کہ اداسی میرے سر پر حاوی، سٹریس، بحث مجھے کوئی سمجھے نہ ذرا بھی، کیوں نہ سشانت کی طرح میں بھی کرلوں پھانسی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے اپنے گھر میں اچانک خودکشی کر لی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں