لاک ڈاؤن میں ڈٹ کر محنت کی،نئے گانوں پر کام کیا:حمیرا
گلوکارہ حمیرا ارشد نے 6 سال بعد نیا ویڈیو گانابنا ڈالا
لاہور(مروہ انصر چودھری سے )گلوکارہ حمیرا ارشد نے 6 سال بعد نیا ویڈیو گانابنا ڈالا،پہلی بار گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھنگڑا سے ہٹ کررومانوی اداس سانگ بنایا، گلوکارہ حمیرا ارشد نے روزنامہ دنیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہت دیر سے خواہش تھی کہ بھنگڑا اور چوری کچ دی والے انداز سے ہٹ کر کچھ نیا کروں،لاک ڈاؤن میں ڈٹ کر محنت کی اور کافی نئے گانوں پر کام کیا ،حمیرا ارشد نے کہا کہ محنت اور لگن سچی ہو تو منزلوں کو پانا اور کچھ کردکھانا مشکل نہیں ہوتا اور جو کہتے ہیں میوزک انڈسٹری ختم ہو رہی ہے انکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ بہت سے نئے پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے ،نئے ابھرتے ہوئے فنکار اس صعنت میں آگے آ رہے ہیں ،حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو انکی یہ کاوش پسند آئے گی۔