سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل کی شوبز میں انٹری
اداکرسہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے بھی شوبزانڈسٹری میں انٹری دے کر کامیابی سے ایک ڈرامہ کرلیا ہے
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ‘رقیب سے ’ میں فریال محمود کے مقابل جاندار اداکاری کی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی والد جیسا بننا چاہتے تھے تاہم انہیں تعلیم پر دھیان دینے کا کہا گیا۔ حمزہ نے کہا کہ جب میں نے ایک کامیاب ڈرامہ کرلیا تو والدین مجھے مزید محنت کرنے کا ہی کہتے ہیں، وہ سراہنے میں تھوڑا کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔