ماہرہ خان کے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل

ماہرہ خان کے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں اور اس دلچسپ سفر پر میں آپ سب کی مشکور ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس سفر کے دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے ، ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی سے بھرپور بھی تھے تاہم ان سب کے باوجود میرے مداح کسی مضبوط چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا پہلا ڈرامہ نیت 2011 میں نشر ہوا تھا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے بعد ان کے ڈرامے ہمسفر ،شہرِ ذات اور صدقے تمہارے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں