سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی  طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکار خالد ملک نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اطلاع دی کہ دردانہ بٹ کی طبیعت سخت خراب ہے جس کے بعد وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔خالد ملک کی جانب سے تمام مداحوں سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی۔تاہم اداکارہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔وہ اداکاری کے ساتھ تدریس کے شعبہ سے بھی وابستہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں