میرا نے سنگیتا کی فلم کیلئے منتخب ہونے کا قصہ سنا دیا

میرا نے سنگیتا کی فلم کیلئے منتخب ہونے کا قصہ سنا دیا

میرا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میڈم سنگیتا کی فلم میں ‘کھلونا’ میں منتخب ہونے سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سنائی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا کا بتانا ہے کہ جب ‘اُنہیں پتہ چلا کہ میڈم سنگیتا اُن سے ملنا چاہتی ہیں اور فلم کیلئے آڈیشن ہو رہے ہیں تو اُنہوں نے فوراً جا کر آڈیشن دینے کا سوچا، اُس وقت اُن کے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا، کپڑے گندے تھے اور جوتا ٹوٹا ہوا تھا،انہوں نے بتایا کہ ‘وہ آڈیشن کے کمرے میں پہنچتے ہی میڈم سنگیتا کو مخاطب کرتے ہوئے بولنا شروع ہو گئی تھیں کہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کے کپڑے گندے ہیں، بالوں میں تیل لگا ہوا ہے اور جوتا ٹوٹا ہوا ہے مگر ا نہیں بس فلم میں ایک چانس چاہیے ،مجھے ابھی کوئی ایسا کردار دیں کہ وہ خود کو ثابت کر سکیں، اس پر میڈم سنگیتا حیران ہو کر دیکھتی رہیں اور بعد میں بولیں کہ تم ہی ہو میری فلم کھلونا کی ہیروئین۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں