زرنش خان زیادتی اور قتل کی خبریں سن سن کر پریشان
اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر زیادتی، ہراسانی اور قتل کرنے کے واقعات کی خبریں دیکھ کر پریشانی کا اظہار کیا ہے
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر زیادتی، ہراساں کرنے اور قتل کرنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آج کل جب بھی میں سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں، اُنہیں صرف ان لوگوں کے بارے میں خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا ریپ ہوا ہو، قتل ہوا یا ہراساں ہوئے ہوں یاپھر عورتوں کے لباس پر بحث ہو رہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اُن کے لیے یہ جاننا بہت ذہنی دباؤ کا باعث ہے کہ قانون کا نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا معاشرہ بہت چڑچڑا اور معذور ہوتا جارہا ہے ۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘جتنا جلدی ممکن ہوسکے اس ساری افراتفری کی صورتحال کو قابو کرنا ہوگا تا کہ ہم سب اپنے گھروں اور گلیوں میں خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔